ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
معاشی استحکام اور اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، مستقبل میں پائیدار اور بلند معاشی نمو کے امکانات روشن ہیں،مشیر خزانہ


کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا جس کے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پرا سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز شامل ہیں۔
علاوہ ازاں اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، ایچ بی ایل، میزان بینک، اور ایم سی بی بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔
اس حوالے سے مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک پاکستان سٹاک ایکسچینج نے امریکی ڈالر میں 50 فیصد سے زائد منافع دیا، سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، مستقبل میں پائیدار اور بلند معاشی نمو کے امکانات روشن ہیں۔

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 7 منٹ قبل

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت4 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 2 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)






