اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر!انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
آٹوموبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے بعدا سٹارک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج جمعے کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران 2600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈررڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 16 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن کئی ریکارڈ اپنے نام کر گیا، پہلے سیشن میں کاروبار کا اختتام بلند ترین سطح پر ہوا، 100 انڈیکس 2148 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا ہے۔
آٹوموبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔
اسی طرح حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- ایک دن قبل

مایہ ناز آسٹریلوی عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی :عادل راجہ، حیدر مہدی،صابر شاکراور معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا
- 3 گھنٹے قبل

تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 منٹ قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- ایک دن قبل

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا
- 35 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- ایک دن قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- ایک دن قبل

لاہور:پولیو وائرس کاخطرہ بدستور موجود،سیوریج سسٹم میں وائرس کی تصدیق
- 3 منٹ قبل






.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)
