اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
مایہ ناز شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی ادبی خدمات یادگار ہیں،ان کی لازوال ادبی خدمات کی بدولت حکومت نے ان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا


ویب ڈیسک: اردو زبان کے معروف شاعر،اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ابنِ انشاء اردو ادب کے ان چند تخلیق کاروں میں شامل ہیں جنہوں نے شاعری، نثر اور مزاح نگاری میں یکساں مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اردو ادب کے ہر فن مولا ابن انشاء 15 جون 1927ء کو جالندھر کے نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے، جن کا اصل نام شیر محمد خان تھا، انہوں نے 1946ء میں جامعہ پنجاب سے بی اے اور پھر 1953ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔
اِبن اِنشاء نے اپنی شاعری اور مزاح نگاری سے عوام میں مقبولیت پائی، اِبن اِنشاء نے اردو ادب کیلئے سفر نامے، ترجمے، اور شاعری پر مبنی تصانیف کا وسیع ذخیرہ چھوڑا جن میں ’’چاند نگر‘‘،’’ اردو کی آخری کتاب‘‘،’’ چلتے ہو تو چین کو چلیے‘‘،’’ دنیا گول ہے‘‘ قابل ذکر ہیں۔
اِبن اِنشاء نگرنگر گھومے جس کا احوال سفر ناموں میں اپنے مخصوص طنزیہ و فکاہیہ انداز میں تحریر کیا، ان کے لفظوں میں رُومان اور نثر میں عصر حاضر کا شعور تھا۔
اردو کے مایہ ناز شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی ادبی خدمات یادگار ہیں،ان کی لازوال ادبی خدمات کی بدولت حکومت پاکستان نے ان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
11 جنوری 1978ء کو انشاء جی دنیا سے کوچ کر گئے، وہ کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 11 hours ago

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 13 hours ago

پشاور 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی
- 14 hours ago

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 13 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 7 hours ago

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 9 hours ago

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 13 hours ago

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 13 hours ago

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 13 hours ago

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 10 hours ago

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 13 hours ago







.webp&w=3840&q=75)

