جی این این سوشل

علاقائی

لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

لاہور : شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے 100سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں فیڈرٹرپ کرنےسےدرجنوں علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں ،مزنگ، لارنس روڈ،جیل روڈ کے علاقوں میں بجلی بند ہے

ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، پی آئی اےسوسائٹی مغلپورہ، ہربنس پورہ، گھوڑے شاہ کے علاقے میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ فیڈرٹرپ ہونے اورٹرانسفارمرز کے جمپر اترنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی،بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کاکام شروع کردیاگیا ہے ۔

پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا 240 واں اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس میں دور جدید کے ذرائع ابلاغ کی حدود و قیود پر اہم بحث متوقع ہے، اجلاس میں اہم قومی و دینی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کل دن 2 بجے اسلامی نظریاتی کونسل آڈیٹوریم میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے

اجلاس کے اختتام پر 4:30 بجے پریس کانفرنس میں اعلامیہ جاری ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

اسموگ اور  فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،  جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
  تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll