جی این این سوشل

تفریح

شادی سے چند دن پہلے اداکاری چھوڑ دی تھی : نورالحسن

لاہور : اداکار نورالحسن کا کہنا ہے کہ شادی سے دو ہفتے قبل اداکاری چھوڑ دی تھی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شادی سے چند دن پہلے اداکاری چھوڑ دی تھی : نورالحسن
شادی سے چند دن پہلے اداکاری چھوڑ دی تھی : نورالحسن

تفصیلات کے مطابق اداکار نور الحسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی شادی سے 15 روزپہلے ہی نوکری چھوڑ دی تھی، 2000 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور میری شادی 2001 میں ہوئی مجھے لگا کہ شادی، نوکری اور ٹی وی میں سے کوئی دو ہی چیزیں چل سکتی ہیں تو میں نے شادی اور ٹی وی کو ترجیح دی۔

اداکاری میں آنے سے متعلق نورالحسن نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج میں ایک مرتبہ اتفاقیہ طور  پر اسکٹ کیا تھا، جس پر لوگوں نے کافی اچھا ردعمل دیا، یہاں تک کہ وہاں کے گزٹ میں بھی شائع ہوگیا۔

بعدازاں اصغر ندیم سید صاحب کے ڈھائی گھنٹے کے ڈرامے میں ایک کردار نبھایا اور پھر اداکاری کے سفر کا آغاز ہو گیا۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ انڈسٹری میں آنے کے لیے والد سے اجازت لینے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن میرے ابا کہا کرتے تھے کہ شوبز کی دنیا اصلی نہیں ہے، یہ نقلی ہے اور ان کی بات سے میں بالکل اتفاق کرتا ہوں۔

پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس، سماعت آج ہوگی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس، سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز موجودہ سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے بدھ کو پریس کانفرنس کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران پانچ رکنی لارجر بینچ کے رکن جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ججوں کو پراکسی کے ذریعے دھمکانا شروع کردیا؟ کیا آپ پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے؟

اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا تھا کہ نہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے، میں اس بات کا حامی نہیں ہوں۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll