واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے باضابطہ طور پر طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مخیر جوڑے بل گیٹس اور انکی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے27 سال کے ساتھ کے بعد تین ماہ پہلے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم اب واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کورٹ میں بل گیٹس اور میلنڈا نے طلاق کی دستاویز داخل کردی۔بل گیٹس اور میلنڈا کی جانب سے طلاق کی دستاویز میں تبدیلی نام کی درخواست نہیں کی گئی اور نہ ہی بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ تین ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ ہم نے تین بچوں کو پرورش کی، مشترکہ فاؤنڈیشن بنائی جو کہ دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند اور تعمیری زندگی کی طرف لے جانے کے لئے کام کر رہی ہیں، رفاہی کاموں کے اس مشن کو جاری رکھنے کیلئے بل اینڈ ملینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کیلئے مشترکہ کام جاری رکھیں گے تاہم میاں بیوی کی حیثیت سے ہم مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ لہذا بے حد سوچ وبچار کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔
بل گیٹس دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ، فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 124 ارب کے قریب ہے۔ بل گیٹس اورملینڈا کی پہلی ملاقات 1987 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں بطور پروڈکٹ مینجر ملازمت کا آغاز کیا، دونوں نے 1994 میں ہوائی کے جزیرے لنائے میں شادی کی جبکہ ان کے تین بچے بھی ہیں ۔
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے 2000ء میں مل کر خیراتی آرگنائزیشن ’بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، اس وقت سے لے کر اب تک یہ فاؤنڈیشن خطیر رقم صحت، غربت کے خاتمے اور مختلف دیگر منصوبوں کے لئے خرچ کرچکی ہے۔

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 8 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 9 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 4 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 5 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 5 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 9 گھنٹے قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 6 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 6 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 8 گھنٹے قبل















