Advertisement

بنگلہ دیش سے ٹی 20 سیریز ، آسٹریلیا نے نئے کپتان کا اعلان کردیا

ڈھاکہ : آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز میتھوویڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 4th 2021, 5:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ اس سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا ، آسٹریلین ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث نئے کپتان کا اعلان کیا گیا ہے ۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل سمیت دیگر اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں ۔

Advertisement