لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی اور گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اورسیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔
نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا۔ تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 08 بجے تک ہوں گے۔ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام۔کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
مزید پڑھیں : یو اے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےبڑا اعلان
تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں۔
پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ سٹور،ڈیری شاپس ،سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔
پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز پورا ہفتہ کام کریں گی۔
کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
تمام قسم کی منڈیاں ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی) ہفتہ بھر کھلی رہیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر
فارمیسی، میڈیکل سٹورز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینزترزپٹرول پمپ، تندور، بیکریز ،دودھ کی دکانیں، فوڈ ٹیک اوے، ای کامرس، کورئیر پوسٹل سروسز،گیس پانی بجلی کے دفاتر، سیلولر کمپنی، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپواور ہر طرح کی منڈیوں کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
تمام مزارات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ تمام سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔
تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
اِن ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کےتحت رات 10:00بجے تک اجازت ہو گی۔ منتخب اضلاع میں 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
آوٹ ڈور تقریبات کی 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ رات 10:00 بجے تک اجازت ہو گی۔ جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آ سکتے ہیں۔
صوبہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہے۔
تمام انٹرٹینمنٹ مراکز، تفریحی پارکس اور سویمنگ پول مکمل طور پر بند رہیں گے۔
ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس جیسے کہ مارشل آرٹس ،کبڈی اور رگبی وغیرہ پر مکمل پابندی ہو گی ۔
ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔
تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو٪50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی ۔دوران سفر ہر قسم کی رفرشمنٹس پر مکمل پابندی ہو گی۔
مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنی حاصل ہے۔ ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔
صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔
سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے عوام سے گزارش کی ہے کہ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں اوربار بار ہاتھ دھوئیں۔ بلاضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں جبکہ لاک ڈاؤن کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہو گا ۔

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان
- 3 گھنٹے قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 4 منٹ قبل

یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط
- 5 گھنٹے قبل