اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر مسلسل آٹھویں ماہ بھی دو ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ سمند پار پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، انہوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر بھجوائے، جوجنوری 2020 سے19فی صد زیادہ اور لگاتار آٹھویں ماہ بھی 2ارب ڈالر سےزائد رہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد زیادہ ہے، یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ صنعتی شعبے سے بھی خوشخبری ہے کہ اس میں نمو کا رجحان برقرار ہے۔ دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کےدوران 11.4 فی صد نمو کے ساتھ بڑے پیمانے پر پیداواری شعبے میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دو ہندسی نمو میسر آئی۔جولائی سے دسمبر تک کی مجموعی شرح نمو اب 8فی صدسے تجاوز کرچکی ہے۔
صنعتی شعبے سے بھی خوشخبری ہے کہ اس میں نمو کا رجحان برقرار ہے۔ دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کےدوران 11.4% نمو کے ساتھ لارج سکیل مینو فیکچرنگ میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دو ہندسی نمو میسر آئی۔جولائی سے دسمبر تک کی مجموعی نمو اب 8% سے تجاوز کرچکی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ٹوئٹر پر ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر مسلسل آٹھویں مہینے 2 ارب امریکی ڈالرز سے زائد رہیں جو جنوری 2020 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری 2021 میں ترسیلات زر 2.3 ارب ڈالر رہیں، رواں سال جنوری میں ترسیلات سال گزشتہ جنوری 2020 کی نسبت 19 فیصد زیادہ رہیں۔ جنوری میں ترسیلات زر دسمبر میں وصول 2.4 ارب ڈالرز کے مقابلے میں کچھ کم رہیں۔
اس عرصے میں متحدہ عرب امارات سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، برطانیہ سے 2.2 ارب اور امریکا سے 1.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ترسیلات زر میں متواتر اضافہ بڑی حد تک بینکاری ذرائع کے بڑھتے استعمال کا عکاس ہے، باضابطہ ذرائع سے رقوم کی آمد کے فروغ میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی کوششیں شامل ہیں۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 4 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 2 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 4 hours ago