اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج،مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان
وزیراعلیٰ کے آبائی حلقہ مٹہ چوک میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے درج ایف آئی آر واپس لینے اور گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ،بصورت دیگر جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کردیا۔

شہزاد نوید
سوات کی تحصیل مٹہ کے مین بازار چوک میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف اور گرفتار ساتھیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جے یوآئی، مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے مشران اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء اور پی کے 9 کے سابقہ امیدوار ڈاکٹر امجد علی و دیگر مشران نے کہا کہ تحصیل مٹہ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں کورونا ایس او پیز کو بہانہ بنا کر ہمارے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب خود جلسے منعقد کراتی ہے تو اُس میں کورونا کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا جبکہ ہمارے مظاہرے میں ایس او پیز کے نام پر انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس چوک میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا تھا اس پر تو کسی نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے دن سیکڑوں نکی تعداد میں لوگ اپنے ساتھیوں کی رہائی اور ضمانت کے لئے عدالت جائیں گے اگر ہمارے ساتھیوں کو رہائی نہیں ملی تو ہمیں بھی جیل کے اندر ڈالنا پڑے گا، انہوں نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں جیل بھرو تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مٹہ کالام شاہراہ تین گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہی۔

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

26 ویں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد،مری سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9 گھنٹے قبل

بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،سندھ حکومت نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی
- 6 گھنٹے قبل

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے بیٹے کی پیدائش
- 8 گھنٹے قبل

گوگل جیمینائی کی پرسنل ڈیٹا تک رسائی ، اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات بھی پڑھ سکے گا
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر
- 8 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)








