جی این این سوشل

دنیا

امریکہ ، ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

امریکہ، ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ کئی روز گزرنے کے باوجود بھی قابو میں نہ آسکی۔پیرو ، اسپین اور بولیویا کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے،سینکڑوں فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ ، ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا
امریکہ ، ترکی اور یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

تفصیلات  کے مطابق  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی  آگ تاحال بےقابوہے۔خوفناک آگ  نےجنگل کا   4 لاکھ 47ایکڑ حصہ راکھ بنادیاہے،صرف اکیس فیصد آگ پر قابو پایاجاسکاہے۔آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں،متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

پیرو  کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔بولیویا کے جنگلات میں بھی آگ  لگ گئی۔ہزاروں ایکڑجنگلات راکھ میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپین کے خودمختارعلاقے ویلینشین  کے جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترکی  کے جنگلات میں 12روز گزرنے کے باوجود آگ بھڑک رہی ہے۔یونان کے جنگلات میں لگی آگ بھی تاحال قابو میں نہیں آسکی ہے۔

جرم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار

جی ایچ کیو حملہ کیس میں زلفی بخاری، شہباز گل، مراد سعید، حماد اظہر سمیت 23 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے ڈی جی پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔


اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے، بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے تمام ملزمان کے پاسپورٹس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک

چلڈرن ہسپتال لاہور  میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،

وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے  کا سختی سے  نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔

 حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو  جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔

بچے کے والدین  کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں  گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز کی نیتن یاہو کو بریفنگ ، یرغمالیوں کی رہائی پر سوالیہ نشان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کےسینئر آفیسرز نےنیتن یاہوکو بتایا کہ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کی رہائی کےلیےجنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اورسکیورٹی چیفس نے وزیراعظم نتین یاہو کو بریفنگ میں بتایا کہ حماس کے  پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت نازک ہے اور ان کی رہائی کے لیے اب جنگ بندی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ 

اسرائیلی جنرلز نے بتایا کہ بیشتریرغمالیوں کا وزن خوراک کی کمی کےسبب آدھا رہ گیا،ایسی صورت میں موسم سرمامیں یرغمالیوں کی زندگی پرسوالیہ نشان ہیں۔ 

دوسری جانب یرغمالیوں کی رہائی کے لیےاسرائیل میں مظاہرے جاری ہیں اوراس دوران مظاہرین نےنیتن یاہوکےگھرپرحملہ بھی کیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کےمطابق 2 فلیش بم نتین یاہو کے قیصریہ میں موجود گھر کے باغ میں گرے مگرکوئی نقصان نہیں ہوا اور نیتن یاہو یا ان کے خاندان سےکوئی گھر پر موجود نہیں تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم کےگھر پرحملےکےالزام میں 3 افراد گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو کے گھر پر حملے پر بیان دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ریڈ لائنز پارکرلی گئی ہیں، یہ ممکن نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم جنہیں ایران اوردیگر مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں اب اپنے گھر سےبھی ایسی صورتحال کا سامنےکرنا پڑے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll