کھیل
ٹیسٹ سیریز: ویسٹ اینڈیز کا پاکستان کیخلاف 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان
کنگسٹن : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی قیادت کریگ بریتھ ویٹ کریں گے ، جرمائن بلیک ووڈ نائب کپتان،نکروما بونر، شرما بروکس، راحکیم کورنوال اسکواڈ میں شامل ہیں ۔روسٹن چز، جوشوا ڈی سلوا، جامر ہمیلٹن، چیمر ہولڈر، جیسن ہولڈر اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔
شائے ہوپ، آلزاری جوزف، کیل میرز، کیرن پاول، جیڈن سیزلز اور جومل واریکن بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست کو شیڈول ہے۔
قبل ازیں پاکستانی اسکواڈ جمیکا پہنچ گیا تھا، جہاں قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلے گا۔اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی گئی، کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ کرونا وائرس ٹیسٹنگ کے نتائج منگل کو موصول ہوں گے۔
پاکستان
پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے، امریکا
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردانہ حملوں میں بے تحاشہ نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری ہے
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے آگاہ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میتھو ملر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی ہے، ہمارے دل کوئٹہ میں 9 نومبر کے دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، حکومتِ پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی پارٹنر شپ جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا پتہ لگانے، ان کی روک تھام اور انہیں جواب دینے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کے لیے حکومتی رہنماؤں اور سول اداروں سے بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں، اس قسم کے خطرات کا پتہ لگانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی اور سویلین صلاحیتیں بڑھانے پر مشاورت اور اعلیٰ سطح ڈائیلاگ اس میں شامل ہے۔
میتھو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں سکھ شہریوں کو لاحق خطرات پرحکومت سنجیدہ ہے، امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے خدشات پر بھارت سے جواب لیا جارہا ہے۔
پاکستان
پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔
تفریح
فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے
بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری کوئی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا تو میرا پروڈکٹ چاہے جتنا بھی شاندار ہو اچھا نہیں ہوسکتا۔
شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے بھی نفرت ہے، میں اپنے باتھ روم میں بہت رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا لیکن اس کے باوجود آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے، آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے
۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا ہے، آپ خود کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔
واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی نئی فلم ’ کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی