ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی کے خلا ف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرلکھنؤ میں مبینہ دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔


بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے ستارے ان دنوں گردش میں نظر آرہے ہیں ،حا ل ہی میں اداکارہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق شلپاشیٹی پر ایک فلاحی ادارہ چلاتی ہیں ، جہاں ان کی والدہ سنندا ڈائریکٹر ہیں اور اداکارہ خود کمپنی کی چیئرمین ہیں۔اس کیس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ نے فلاح و بہبود کے مرکز کی ایک برانچ کھولنے کے لیے دو افراد سے لاکھوں روپے لیے ہیں تاہم ابھی تک وعدہ پورا نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی سےکیس کی تحقیقات کے لیے نوٹس بھیج دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ کے دو مختلف تھانوں میں شلپا اور ان کی والدہ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس کی جانب سے دونوں مقدمات میں تحقیقات کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا سمیت دو افراد کو پولیس نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور ان کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے ۔ شلپا شیٹی نے راج کندرا سے نومبر 2009 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 2 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 28 منٹ قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 40 منٹ قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل