جمیکا: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد جمیکا میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی گزشتہ روز کی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں ، قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہے گا، اس دوران کھلاڑی فزیکل اور فیلڈنگ سیشنز میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے جمیکا میں شروع ہوگا۔
گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا تھا، ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی قیادت کریگ بریتھ ویٹ کریں گے ، جرمائن بلیک ووڈ نائب کپتان،نکروما بونر، شرما بروکس، راحکیم کورنوال اسکواڈ میں شامل ہیں ۔روسٹن چز، جوشوا ڈی سلوا، جامر ہمیلٹن، چیمر ہولڈر، جیسن ہولڈر اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔شائے ہوپ، آلزاری جوزف، کیل میرز، کیرن پاول، جیڈن سیزلز اور جومل واریکن بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا
- 6 گھنٹے قبل

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- 8 گھنٹے قبل
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
- 6 گھنٹے قبل

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 9 گھنٹے قبل