جی این این سوشل

علاقائی

حکومت پنجاب اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار

لاہور:پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے اپوزیشن قیادت سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت پنجاب اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار
حکومت پنجاب اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان کا پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے رابطہ فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سے بھی رابطہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کی تجویز پیش کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گااور انہوں حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

حکومت پنجاب کی ٹیم میں صوبائی وزیر  فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد،سابق وزیر سمیع اللہ چویدری ، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،وزیر کھیل تیمور بھٹی،وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس،ایم پی اے ندیم عباس بارا،صوبائی وزیرعنصر مجید نیازی،ملک عمر فاروق،حنیف پتافی۔ صوبائی حافظ عمار یاسر،سردار حسین بہادردریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو بھی جلد اپنی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دینے کی درخواست بھی کردی ہے ۔

دنیا

بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

سیلابی صورتِ حال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق

شمالی بنگلا دیش میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتِحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب 8 افراد جان کی بازی ہا رگئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید سیلابی صورتحال کے باعث 2 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر پور کے علاقے میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے 200 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے، جبکہ سینکڑوں گھر اور فصلیں سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔

بنگلا دیش میں سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں خاندان اپنے گھروں سے محرومی کا شکار ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

سیلابی صورتِ حال کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور راستے بند ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی، مگر کشتی کی روانگی کے وقت اس میں 300 افراد سوار ہوگئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

 جہاں گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتہ ہوگئے، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔

سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll