کھیل
آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی
دبئی: آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستانی ٹیم کی ترقی۔
تفصیلات کے مطابق نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگیا ہےجبکہ بنگلہ دیش سے شکست کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 278 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،بھارت کی ٹیم 273پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ 261 پوائنٹس کےساتھ پاکستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
تجارت
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ٹیکنالوجی 22 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر