اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین سائنو فارم اور موڈرنا کی پہلی خوراک لگانے کا عمل روک دیا گیا ۔


جی این این کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پہلی خوراک لگانے کا عمل سٹاک کی قلت کی وجہ سے روکا کیا گیا ہے ، اس سے پہلے بھی تمام صوبوں کو پہلی خوراک روکنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ صوبوں کی جانب سے پہلی خوراک روکنے کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی نہیں بنایا گیا۔ ابھی بھی سائنو فارم اور موڈرنا کی بڑی تعداد بطور پہلی خوراک لگائی جارہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پہلی خوراک لگانے سے دوسری ڈوز لگوانے والوں کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، دوسری ڈوز کے لیے سٹاک کی قلت سے قومی ویکسین مہم بھی متاثر ہوسکتی ہے، این سی او سی کی جانب سے پہلی ڈوز روکنے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد پر زوردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 84 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4062کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26ہزار497ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ94ہزار198ہوگئی ہے ۔

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل