جی این این سوشل

علاقائی

سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا

کراچی : سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا
سندھ حکومت نے جمعہ کا لاک ڈاؤن ختم کردیا

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ کل تمام مارکیٹیں کھولی جائینگی۔ وزیربلدیات نے ہمیں یقین دھانی کرائی ہے کل کاروبار ہوگا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات ناصر شاہ کی جانب سے تمام ڈی سی ایز اور ایڈیشنل آئی جی کو اطلاع کردی گئی ہے جبکہ ہفتے میں اتوار کو کاروبار بند ہوگا جبکہ کاروباری اوقات رات 10 بجے تک کردیئے گئے ہیں اور ریسٹورنٹس کو  رات 12 بجے تک ڈائن آؤٹ کی اجازت ہے۔

پاکستان

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور: احتساب عدالت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹ سیل کرنے اور 75 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد یونس نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس تناظر میں ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور دو رہائشی پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ٹھیکیدار بین الاقوامی ثالثی میں گئے ہیں۔ اس حصے سمیت، ان اکاؤنٹس کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس منصوبے کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے اور نیب اکاؤنٹس ضبط کر سکتا ہے۔

تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے پلاٹ اور اکاؤنٹس ضبط کرنے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll