جی این این سوشل

تفریح

ایلوس پریسلے کے بال 12 کروڑ میں نیلام

نیویارک: راک اینڈ رول موسیقی کے بانی ایلوس پریسلے کے بال گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر تقریباََ 12 کروڑ 22لاکھ میں فروخت ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے
اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے

 

بالوں کی نیلامی کے ادارے کروس جی ڈبلیو آکشنز نے بالوں کا یہ گچھا ایک جار میں حفاظت سے بند کیا تھا ۔ جس کے ساتھ کئی دستاویزات اور تصدیقی اسناد بھی موجود تھیں جو یہ ثابت کرتی تھی کہ یہ بال ایلوس پریسلے کے ہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق بال ایلوس پریسلے کے ذاتی حجام کے پاس محفوظ تھے ، یہ حجام 20 سال سے زائد عرصے تک امریکی گلوکار کےساتھ رہا ۔

ہالی ووڈاداکارہ انجلینا جولی کا افغانستان میں سیاسی بحران پر اظہارِ خیال

حجام نے یہ بال اپنے اور ایلوس پریسلے کے مشترکہ دوست ، تھامس مورگن کو تحفے میں دے دیے جو ایک لمبے عرصے تک اسی کے پاس رہے اور ہھر گزشتہ روز نیلامی کے لیے رکھ دیے ۔

نیلامی میں ایلوس پریلسے کا وہ لباس بھی شامل تھا جو انہوں نے 1972 میں میڈیسن سکوائر گاڑدن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران پہنا تھا ۔ یہ لباس ایک ملین ڈلرز سے زائد میں فروخت ہوا۔

شیلپا شیٹی نے ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

اس سے پہلے 2009 میں بھی ایلوس پریسلے کے بال پندرہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے تھے جن کے مقابلے میں یہ گچھا کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہو اہے ۔

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل :  سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کا آفیشل گانا ریلیز کردیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll