اوپن ائیر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکیں گے


کراچی : سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے انڈور ڈائننگ بھی کھول دی ہے، انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ اوپن ائیر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد شامل ہوسکیں گے۔
عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت نے رقم جاری کر دی
مارکیٹوں، شاپنگ مالز، دکانوں پر ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں وزٹ کریں گی، گھروں سے کام کرنے کی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اور اب دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد جبکہ ٹرینوں میں70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56733 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی اسلحہ لائسنس برانچ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 4 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل

