Advertisement
تفریح

عمر شریف کے اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری کردیے گئے

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل تک کراچی پہنچ جائیگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 16th 2021, 5:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمر شریف کے  اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری کردیے گئے

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں ۔ 

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں ۔

اداکار عمر شریف  کے بیٹے کی قوم سے دعاؤں کی اپیل 

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمر شریف اپنے علاج کے لیے اہلخانہ کے ہمراہ جلد امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے ۔ 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ، وزیراعظم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے ۔ 

عمر شریف کے علاج کیلئے سندھ حکومت نے رقم جاری کر دی

دوسری جانب مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل تک کراچی پہنچ جائیگی ۔ 

Advertisement