ملک بھر میں 20 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے


جی این این کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لئے 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق پشاور میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ اس حوالے سے کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط کاکہنا ہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو ٹیموں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 20 ستمبر سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے ، سال کی تیسری قومی انسداد مہم میں 2 لاکھ 90 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے اور قومی مہم میں 40 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ پچھلے سات مہینوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، والدین پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اورتمام مکتبہ فکر پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔
واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اور اب یہ بیماری دنیا سے خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوسکا ہے ۔ اس سے قبل 25 اگست کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے چکی ہے ۔
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 hours ago
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 7 hours ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- a day ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- a day ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 7 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 7 hours ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- a day ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 hours ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- a day ago
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- a day ago
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 7 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 7 hours ago


.jpeg&w=3840&q=75)
