جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ون ڈے سیریز، پہلا میچ منسوخ ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو تیار

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ون ڈے سیریز، پہلا میچ منسوخ
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ون ڈے سیریز، پہلا میچ منسوخ

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے ۔ کھلاڑیوں کو کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ ایس پی سی آئی اے سٹی طارق محبوب نے اسٹیڈیم کے باہر میچ کی منسوخی کا اعلان کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ، دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے یکطرفہ طور پر منسوخ کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا تھا کہ انہیں آج سیکیورٹی الرٹ ملا تھا ۔ 

ذرائع کے مطابق  نیوزی لینڈ کے تین  کھلاڑیوں کا کورونا مثبت آنے کی اطلاع   ہے،  ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا جبکہ دو بجے ٹاس متوقع تھا تاہم دونوں ٹیمیں ابھی تک اسٹیڈیم نہیں پہنچیں جبکہ شائقین کو بھی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔

پی سی بی کی جانب سے شائقین کو ٹکٹوں کے ہمراہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی لانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورجڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس فیض آباد، رحمان آباد اور شمسہ باد اسٹیشن بند رہیں گے۔ 

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی  جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تمام ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان شیڈول ہیں ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا جس میں 5 ایک روزہ میچز کھیلے گئے تھے۔

 

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم نے شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے خاتمے تک معیشت مستحکم  نہیں ہو سکتی۔ اسمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے اسلام آبادمیں میٹنگز بھی کی ہیں۔
وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونیوالے کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے والد کے صبر پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ یقین دلاتے ہیں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کسٹم انسپکٹر نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 
شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے پوری طرح یکسو ہے۔ اسمگلنگ کیخلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کے بعد وفاق میں بھی شہداء پیکیج کا آغاز کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، انہیں تھانہ سرور روڈ کے دو مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ 

پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ان کے خلاف مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll