جی این این سوشل

علاقائی

پشاور ڈویژن کے اسپتالوں میں داخلہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط

فیصلے کا اطلاق 20 ستمبر سے ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور ڈویژن کے اسپتالوں میں داخلہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط
پشاور ڈویژن کے اسپتالوں میں داخلہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط

تفصیلات کے مطابق پشاورڈویژن میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخلہ اور بی آر ٹی میں سفر کرنے کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ۔  فیصلے کا اطلاق 20 ستمبر سے ہو گا ۔

مزید پڑھیں ؛ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ نے نکال دیا

کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ     پابندی کا اطلاق لیڈی ریڈنگ اسپتال ، ایچ ایم سی ، کے ٹی ایچ اور قاضی حسین اسپتال نوشہرہ پر ہو گا ،  ایمرجنسی سٹیلائٹ ہسپتالوں میں سرٹیفکیٹ کے بغیر مریضوں کے تیمارداروں اور ملاقاتیوں پر پابندی ہوگی۔

کمشنر پشاور  کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں اب سفر بھی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ کے بغیر نہیں ہو سکے گا ، کوروناپھیلاوکوروکنے کے لیے بی آر ٹی میں بھی 20 ستمبر سے کویڈسرٹفیکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، منگل کے دن سے بی آرٹی میں کوونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی ہوگی ، پابندی کا اطلاق ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں پر نہیں ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد27ہزار072 ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ18ہزار749ہوگئی ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد65ہزار725ہوگئی جبکہ مثبت کیسزکی شرح 5.08 فیصدرہی ۔

ٹیکنالوجی

عازمین حج سوشل میڈیا پر فراڈ کمپنیوں کا نشانہ بننے سے بچیں ، سعودی حکام

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ویزہ حاصل کریں یا جن ممالک میں یہ حج دفاتر نہیں ہیں وہاں کے عازمین یہ ویزہ ”نسک حج” (www.nusuk.sa ) کے پلیٹ فارم سے حاصل کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج سوشل میڈیا پر  فراڈ کمپنیوں کا نشانہ بننے سے بچیں ، سعودی حکام

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے رواں سال 1445 ہجری 2024 حج کرنے کے خواہاں عازمین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے عازمین اپنے ملک میں حج دفاتر کے ذریعے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ویزہ حاصل کریں یا جن ممالک میں یہ حج دفاتر نہیں ہیں وہاں کے عازمین یہ ویزہ ”نسک حج” (www.nusuk.sa ) کے پلیٹ فارم سے حاصل کریں۔ سعودی حکام نے کہا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے چلائی جانے والی مہموں کی گہری نگرانی کر رہی ہے جو اکثر کم اخراجات کے ساتھ حج کی ادائیگی کی پیشکش کرتی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے متوقع عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ خبر دار رہیں اور ایسی کسی پیشکش پر توجہ نہ دیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالہ سے عراق کی سپریم اتھارٹی برائے حج و عمرہ کی کوششوں کی تعریف کی جس نے عازمین کو حج کروانے کی پیش کش کرنے والی 25 سے زیادہ جعلی کمپنیوں کے ارکان کو گرفتار کیاہے۔ وزارت نے دیگر ممالک کی طرف سے اس مسئلہ پرقابو پانے کی کوششوں میں تعاون کو بھی سراہا۔ یہ بات خاص طور سے نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ عمرہ، سیاحت ، ورک، فیملی وزٹ اورٹرانزٹ ویزہ پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری حکام کی طرف سے متعین کئے گئے ضابطوں پر عملدرآمد کیا جائے اورحج پیکیج کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ بیرون ملک جعلی حج کمپنیوں کے اشتہارات پر فعال انداز سے نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ افراد پرزور دیتی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کمپنی بارے اطلاع دیں۔ بغیر اجازت کے حج کے واقعات کو کم کرنے کے لئے یہ تعاون ناگزیر ہے ۔ مصدقہ معلومات کے لئے عازمین سعودی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll