سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کے لیے ویکسین کی ایک ہی خوراک کافی ہوگی


جدہ : توکلنا ایپ پرکورونا ویکسین کی دوسری خوراک کےلیے بکنگ منسوخ نہیں کرائی جاسکتی البتہ تبدیل کرانا ممکن ہے، کورونا کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک سب کے لیے لازمی قرار دے دی گئی ـ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ امور صحت کے ٹوئٹر اکاو ¿نٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے کی گئی بکنگ منسوخ کرائی جاسکتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں : تارکین وطن کیلئے بری خبر، سعودیہ میں غیر ملکیوں پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ شروع
جس پر توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کےلیے کی گئی بکنگ منسوخ کرانا ممکن ہے تاہم اس کے لیے مناسب وجہ بتانا ضروری ہےـ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسری خوراک کے لیے کی گئی بکنگ منسوخ نہیں کرائی جاسکتی البتہ وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے تاہم اس کےلیے بھی سبب ظاہر کیاجائے گا ـ
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ٹریفک کےضابطہ اخلاق میں تبدیلی امکان
واضح رہے سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جارہی ہے ـ مملکت میں بڑی تعداد نے ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے دوسری خوراک دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے اپنے ملکوں میں مقیم تارکین وطن کے ویزوں میں توسیع کردی
قبل ازیں وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کے لیے ویکسین کی ایک ہی خوراک کافی ہوگی۔ تاہم اب وزارت صحت کی جانب سے نئی تحقیق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں انہیں بھی دوسری خوراک لینا لازمی ہے جس سے لوگ وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے یو اے ای سمیت 3 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں
نئی تحقیق کے سامنے آنے کے بعد تمام افراد کو جن میں 12 سے 18 برس کے نوعمر بھی شامل ہیں کے لیے ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔ توکلنا ایپ پر ویکسینیشن کا اسٹیٹس ظاہرہوتا ہے، وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی مارکیٹوں وعوامی مقامات کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ان کا داخلہ منع ہے، اس کے علاوہ کورونا ویکسینیشن کے بغیر حرمین شریفین میں بھی داخل نہیں ہوا جاسکتاـ

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 18 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 16 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 16 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 19 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 14 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 19 hours ago





