Advertisement
علاقائی

سندھ حکومت کا 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے لئے بسیں خریدنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے  6ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے لئے بسیں خریدنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 21st 2021, 4:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت کا 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے لئے بسیں خریدنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطا بق وفاقی حکومت کی گرین لائن بسیں کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے۔سندھ حکومت  نے 6ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے لئے بسیں خریدنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔میرپورخاص،  سکھر، لاڑکانہ، بےنظیرآباد کے لئے بسیں خریدی جائیں گی۔

250بسوں کی خریداری کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو خصوصی فنڈز کےاجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے،کراچی اور حیدرآباد میں بھی نئی بسیں مختلف روٹس پر چلیں گی،  250 بسوں کی خریداری کا منصوبہ سندھ کابینہ اجلاس کےایجنڈا میں شامل ہے،سندھ کابینہ اجلاس 23ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گرین لائن منصوبے کی بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستان پہنچا تھا۔حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ "فین شن" بحری جہاز  پاکستان پہنچا ،  حکام کا بتانا تھا کہ 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

Advertisement