Advertisement
پاکستان

بین الاقوامی ٹیموں کو دھمکیاں بھارت سے بھیجی گئیں ،  فواد چوہدری  کےسنسنی خیز انکشافات

نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس کیوں گئی ، وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری حقائق سامنے  لےآئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 22nd 2021, 10:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بین الاقوامی ٹیموں کو دھمکیاں بھارت سے بھیجی گئیں ،  فواد چوہدری  کےسنسنی خیز انکشافات

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی ٹیموں کو دھمکیاں انڈیا سے بھیجی گئیں۔ ایک ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی۔اس آئی ڈی سے پندرہ منٹ بعد ای میل کی گئی۔جس ڈیوائس سے کیوی ٹیم کو یہ ای میل کی گئی وہ ممبئی کے شہری اوم پرکاش مشرا کے زیراستعمال تھی۔

مزید پڑھیں :دورہ پاکستان : ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی "جعلی تھریٹ" موصول، اہم انکشافات سامنے آگئے

فواد چودھری نے بتایا کہ ای میل وی پی این لگا کر بھارت سےبھیجی گئی تھی۔وی پی این کی لوکیشن سنگاپور کی لگائی گئی تاکہ بھارت کی لوکیشن معلوم نہ ہوسکے۔ ہم نے معاملے پر انٹرپول سے معاونت مانگی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  اس حوالے سے کہا کہ  آئی سی سی کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،نیوزی لینڈ کو ہم سے تھریٹ شیئر کرنا چاہیے،پور ی دنیا نے پاکستا ن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےجانے سے پاکستان کوتنہا کرنے کاتاثر غلط ہے،ہمیں تنہا نہیں کیاجاسکتا، ہم پرعزم ہیں ،پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی نہیں آئے گی۔بھارت کے پڑوس میں کیمپ ختم ہوگئے انہوں نے واویلا مچا رکھا ہے،ہمیں اب آگے چلنا ہوگا اور بھی کام کرنے ہیں۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
Advertisement