وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کردیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے شرکت کی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے 12 ہزار مربع فٹ جگہ پر ٹیکنالوجی پارک کا قیام ہوا۔
وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کردیا گیا
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) September 24, 2021
افتتاحی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق اور وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی شرکت. پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے 12 ہزار مربع فٹ جگہ پر ٹیکنالوجی پارک کا قیام ہوا. pic.twitter.com/VUxCjzuBLC
وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے تحت ہزارہ یونیورسٹی میں جلد ہی نینشنل انکوبیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا، نوجوانوں کا شاندار مستقبل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنے سے مشروط ہے، اسمارٹ فون فار آل منصوبے کا جلد آغاز کریں گے، 22 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں فون دیکھنا چاہتے ہیں۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں طلبہ و طالبات بھی آگے آئیں،دسمبر 2022 تک فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کیلئے تیاریاں جاری ہیں، کنکٹیویٹی اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے 31 ارب روپے کے منصوبوں کی تکمیل جلد ہوگی، مانسہرہ میں کنکٹیویٹی مسائل کے حل کیلئے پی ٹی اے، موبائل کمپنیوں اور یو ایس ایف کو ہدایات جاری کی ہیں۔وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ پورے ملک میں پہل کے نام سے 911 ایمرجنسی سروس شروع کرنے جارہے ہیں، ایمبولینس، پولیس مدد، فائربریگیڈ، گیس، بجلی، اورریسکیو سروسزنائن ون ون کال سے ممکن ہوں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام اور نوجوانوں کی کامیابیوں کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی مستقبل ہے، ملک کے دوردرازعلاقوں میں رابطوں اورانٹرنیٹ فراہمی کیلئے وزارت آئی ٹی کے منصوبے لائق تحسین ہیں، ہم جہاں دیکھتے ہیں وزارت آئی ٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ ملتا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل






