جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزارڈالر سےزیادہ ہوگئی

بٹ کوائن 2.35 فیصدبڑھ کر 50ہزار398ڈالر تک پہنچ گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزارڈالر سےزیادہ ہوگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبررساں ادارے  ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزارڈالر سےزیادہ ہوگئی،  بٹ کوائن  4ہفتوں میں پہلی بار  50ہزارڈالرکی سطح سےاوپر چلاگیا ہے،  بٹ کوائن 2.35 فیصدبڑھ کر 50ہزار398ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

آخری بار  گزشتہ ماہ  ستمبر کے آغاز میں  بٹ کوائن نے $  50،000 کی حد تک پہنچا تھا، جب ایل سلواڈور میں کرپٹو کرنسی قانونی ٹینڈر بن گئی تھی بٹ کوائن نے تیسری سہ ماہی کا بیشتر حصہ $ 30،000 کی کم رینج میں گزارا کیونکہ سرمایہ کار چین اور امریکہ میں ریگولیٹری پالیسیوں کے بارے میں پریشان تھے ۔

خیال رہے کہ  بٹ کوائن  اپریل کے مہینے  میں $ 64،000 سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھااور  جون اور جولائی میں بہت زیادہ فروخت ہوا ۔لیکن اس  کے بعد ایک بٹ کوائن $ 30،000 کی سطح سے  بھی نیچے گر گیا۔ جس کی ایک بڑی وجہ چینی حکام کی جانب سے ریگولیٹری جانچ پڑتال کی تجدید تھی جس نے بٹ کوائن مائننگ آپریشنز کو بند کرنے یا  کہیں اور منتقل ہونے پر مجبور کیا۔لیکن جولائی کے وسط سے ، بٹ کوائن کی قیمت  میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll