سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور: سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں نافذ دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمد کرانیکی ہدایت کردی۔


تفصیلات کے مطابق فصلوں کی باقیات، کوڑاکرکٹ جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اورگاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں نافذ دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمد کرانیکی ہدایت کردی۔دفعہ 144کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑاکرکٹ اور پلاسٹک جلانے پر چھ اکتوبر سے ایک ماہ کیلئے پابندی عائد ہے۔ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ متعلقہ محکمے سموگ سے بچاؤ کیلئے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمدیقینی بنائیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سموگ سے بچاؤ کیلئے اسے پیدا کرنے والے عوامل کو روکنا ازحد ضروری ہے۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیل ملزاورفیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے، شہری سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔
اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے محکمہ داخلہ نے صوبہ میں چھ اکتوبر سے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے، سموگ سے بچاؤ کیلئے صرف زِگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی،حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ماحولیات، صنعت،زراعت کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 6 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 5 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 5 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 5 گھنٹے قبل