ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوگیا ۔


تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی چارٹر پرواز PK 203 کے ذریعے ٹیم کے ارکان روانہ ہوئے۔ لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خان اور سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے ٹیم کو الوداع کیا۔
قومی اسکواڈ دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کرے گا، اسکواڈ میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا تھا۔
Our team is off to the ?? for the @T20WorldCup!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2021
What is your message for them?#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/QpCe9Druqo
روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے قوم کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم پر یقین رکھیں ا ور دعا کریں ، شائقین کی سپورٹ سب سے بڑھ کر ہے۔
Off to UAE. Your support means more than anything. Stand by your team. Keep supporting. Keep praying. Keep believing. #PakistanZindabad ?? pic.twitter.com/Venlgoz2EV
— Babar Azam (@babarazam258) October 15, 2021
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان میں ہوگا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 2 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 13 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 13 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 13 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 2 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 13 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 44 منٹ قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 3 گھنٹے قبل