جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہو گئے

بابر اعظم نے مئی 2015 میں  لاہور میں کھیلی جانے والی پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ نازبلے باز بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو  لاہور میں پیدا ہوئے ، اپنے کزنز کامران اکمل اور عمر اکمل  کو قومی ٹیم کیلئے کھیلتا دیکھ کر بابر اعظم میں بھی شوق پروان چڑھا  اور انہوں نے کرکٹ کو ہی اپنا پروفیشن بنانے کا فیصلہ کیا  ، انہوں نے انڈر 19 کرکٹ  بھی کھیلی ۔

بابر اعظم نے مئی 2015 میں  لاہور میں کھیلی جانے والی پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا ، ان کے متاثر کن ڈیبیو نے  ان کیلئے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھول دیے جہاں انہوں نے نمایاں مقام بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 54 رنز بنا ڈالے ۔

تجارت

سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

سولر  پینل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سولر پینل کی فی واٹ قیمت 40روپے یا اس سے نیچے تک آ گئی ۔

مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے،ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں،صرف6ماہ میں سولر پینل قیمتیں 30فیصد کم ہوئی ہیں۔

سولر  پینل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید کی جارہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس انجینئر صالح الجاسر کی موجودگی میں پہلی پرواز کا استقبال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔

پہلی پرواز کا استقبال مدینہ منورہ میں کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس انجینئر صالح الجاسر اور نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کی موجودگی میں پہلی پرواز کا استقبال کیا گیا۔ عازمین حج کو خانہ کعبہ کی طرف بھیج دیا گیا۔ سعودی ایئر لائنز کی اس پرواز میں بھارت کے 283 عازمین حج موجود تھے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ضیوف الرحمٰن کی خدمت میں نقل و حمل اور لاجسٹک نظام کے عزم پر زور دیا۔

انہوں نے کہا سعودی عرب میں قیام کے دوران اور اپنے ممالک کے لیے روانہ ہونے تک عازمین کرام کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔حجاج کرام کی خدمت کے لیے 6 ہوائی اڈوں کے ذریعے 7 ہزار 700  پروازوں کی فراہمی کی جائے گی۔

عازمین کے نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے 27 ہزار سے زیادہ بسوں کی تیاری کی گئی۔ الحرمین اور المشعر ٹرین کے ذریعے حج کے سیزن کے دوران 5 ہزار سے زیادہ سفر کرائے جائیں گے۔

مزید برآں، آج مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس سال 1445 ہجری کے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے جمہوریہ افغانستان سے آنے والے عازمین کی پہلی پروازیں موصول ہوئیں، اور ان کے داخلے کے عمل کو آسانی اور آسانی کے ساتھ مکمل کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، عطا تارڑ

عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، عطا تارڑ

اسلام آباد : عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جعلی خبروں کے پھیلائو اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 اسلام آباد میں دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی اہمیت تسلیم کرتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پرُعزم ہے۔

بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے ایسے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سے عوام کے روابط اوردونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll