جی این این سوشل

علاقائی

لسبیلہ: مسافر کوچ اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لسبیلہ:تربت سے کراچی جانےوالی مسافر کوچ  کو وندر کے قریب  خوفناک  حادثہ پیش آیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لسبیلہ: مسافر کوچ اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق تربت سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ وندور کے قریب اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں  2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  16 سے زائد  زخمی  ہوئے  ہیں ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں میں  مرد و خواتین   شامل ہیں  جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کوچ میں تقریباً 60 افراد سوار تھے ، تمام زخمیوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔ 

ریسکیوکے مطابق مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ۔ 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا  چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ پر چوتھا کیس بنانے کی تیاری ہورہی ہے، نیب کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے ۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معافی ان سے مانگی جائے، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے، تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے ایک مرتبہ پھر اس امر پر زور دیا ہے کہ ہم مذاکرات کریں گے، ڈیل نہیں، توشہ خانہ ریفرنس میں چوتھا کیس بنانا جو سیاسی انتقام ہے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، عدالت سے درخواست ہے عدت کیس کی کل سماعت اور فیصلہ کریں، ہم فارم سینتالیس سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لاء ہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا،ایک مخصوص جماعت  کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ ڈائیلاگ کریں گے، ڈیل نہیں، ڈائیلاگ پاکستان کی خاطر کررہے ہیں، ذاتی مفاد کیلئے نہیں کرینگے، مذاکراتی کمیٹی میں آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، پولیٹکل سٹیٹمنٹ لیڈر ایک دوسرے کے خلاف دیتے رہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ٹیکس کلیکشن اور آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ طاقت ور حلقے ہوں، عدلیہ سے درخواست ہے کہ عدت کے کیس کی کل سماعت کریں اور التوا کے بجائے فیصلہ کریں، سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے، کشمیر کے عوام کو ریلیف دینا چاہیے جو ان کا حق بنتا ہے اور تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے, پی ٹی آئی عوامی مطالبات میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت گرائی گئی، راناثنااللہ نے جو کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی وکٹری حقیقت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ،  چیئرمین ایف بی آر  اورگورنراسٹیٹ بینک موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کیے گئے جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران  حکومت اسٹیٹ بینک سے  قرض نہیں لے گی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر اور بروقت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا جب کہ زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، درآمدات پرپابندی نہیں ہوگی اورانٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے بھی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، آئی ایم ایف،  ایف بی آر، شماریات بیورو اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات لےگا۔

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً دو ہفتے تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll