اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں ۔


ابوظہبی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کی کٹ ڈیزائن کرنے والے بارہ سالہ ربیکاڈاونی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے آغاز میں بنگلہ دیش کو اپ سٹ شکست دے کر خوب تعریف سمیٹی۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی کٹ ڈیزائن کرنے والی بارہ سالہ ربیکا کے بھی چرچے ہونے لگے۔
ربیکا ڈوانی نے اسکاٹ لینڈ ٹیم کی شرٹ پہن ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں اسکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں ۔
What an amazing @CricketScotland kit it is too ?
— ICC (@ICC) October 19, 2021
Great work Rebecca! ⭐️#T20WorldCup #SCOvPNG https://t.co/hPo3JnMU8q
آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ربیکا کے کام کو خوب سراہا۔
اسکاٹش ٹیم کی جرسی پر جامنی اور سیاہ رنگوں کے ساتھ ایک خلاصہ ڈیزائن اور قوم کا نام سامنے والے حصے میں چھپا ہوا ہے۔
اسکاٹش میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی جرسی اور کٹ کے ڈیزائن کے لیے ایک آن لائن مقابہ کر وایا تھا۔ جس میں 200 سے زائد اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا۔
اسکاٹش کرکٹ بورڈ نے ربیکا کے ڈیزائن کو متقفہ طور پر منتخب کرتے ہوئے اسے بتایا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان یا ڈیزائن کردی کٹ استعمال کرے گی۔
ربیکا اور اس کی فیملی کو زمبابوے کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسے پروڈکشن لائن کی طرف سے پہلی شرٹ بھی تحفے میں دی گئی تھی۔
اسکاٹ لینڈ نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچ کھیلیں اور دونوں ہی جیتے ہیں۔ گرو پ بی میں اسکاٹ لینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے اور اس کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کے روشن امکانات ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 17 اکتوبر 2021 کو شروع ہوا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کو کوالیفائر کے گروپ بی میں بنگلہ دیش ، عمان اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 9 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 7 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 6 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 9 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 9 hours ago






