پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان شاہین بھارتی سورماوں کو زیر کرنے آج میدان میں اتریں گے
دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی کے اسٹیڈیم میں آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روز پاکستان نے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
بابر اعظم کی پریس کانفرنس:
قومی ٹیمکے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے، شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں،میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے، ہمارے بولرزاچھے اور تجربہ کار ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس:
ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اچھی گیم کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔
میچ کیلئے بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی:
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں آج بڑاٹاکرا ہوگا۔ پاک بھارت کرکٹ جنگ دیکھنےکےلیے شائقین پرجوش ہیں۔میچ دیکھنے کے لیے ملک بھر میں اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایف نائن پارک میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔ شائقین کرکٹ فری انٹری کے ساتھ پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔اس کے علاوہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل






