ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : فضاوٴں میں سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے باخبر رہیں گے
کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے باخبر رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت سنسنی میچ کا ٹاکرا آج ہوگا، فضاوٴں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے باخبر رہیں گے ۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے ) کے خصوصی انتظامات، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے باخبر رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔
پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے، ایئربس320طیارے کے کپتان اے ٹی سی، ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لیکر مسافروں کو آگاہ کریں گے۔
اس کے علاوہ نجی ایئرلائن بھی اندرون ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کوآگاہ رکھے گی، غیر ملکی ایئرلائن نے بھی اپنے مسافر وں کو طویل دورانیہ کی پروازوں پر وائی فائی اور جدیدسسٹم کے تحت میچ سے آگاہ رکھیں گے۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago







