لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شہریوں کو 12 نومبر تک ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال پیپلز کالونی میں ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گھر گھر ویکسی نیشن مہم کاافتتاح بھی کیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں شہریوں کو 12 نومبر تک ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر جا کر شہریوں کو مفت ویکسین لگائیں گی۔ RED کورونا مہم کے 100فیصد اہداف پورے کئے جائیں ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پہلے ہی جانی و مالی نقصان اٹھا چکے، مزید نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے، شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسین ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔ REDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 8 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل