انتظار قتل کیس کا بڑا فیصلہ، دو پولیس اہلکاروں کو پھانسی کا حکم ،چھ کو عمر قید
کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو دو دوبار سزائے موت سنادی ،چھ اہلکاروں کو دو دوبار عمرقید کی سزا دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا، پولیس کےہاتھوں قتل انیس سالہ نوجوان انتظار کے والدین کو انصاف مل گیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کو دو دوبار سزائے موت سنادی ،چھ اہلکاروں کو دو دوبار عمرقید کی سزا دی گئی ہے ، ملزمان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
جاری فیصلے کے مطابق اے سی ایل سی اہلکاروں بلال اور دانیال کو انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 اور قتل کے جرم میں دو دو بار سزائے موت دی گئی جبکہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت دونوں ملزمان کو 10 سال قید بھی بھگتنا ہوگی ، پچاس پچاس ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
6 شریک ملزموں کو دو دو بار عمر قید اور تین لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔ ملزمان میں انسپکٹر طارق محمود، طارق رحیم، اظہر احسن، ہیڈ کانسٹیبل شاہد عثمان اور سپاہی فواد خان شامل ہیں۔ ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا۔
خیال رہے کہ 19 سالہ انتظار کو 13 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

فیک اکاؤنٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے، شیخ وقاص اکرم
- 3 hours ago

بھارتی میڈیا کی کمپین پاکستان میں ایک سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- 3 hours ago

عدالت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز پر لارجر بنچ بنانے کی ہدایت
- 5 hours ago

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 2 hours ago

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 2 hours ago

سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان
- 5 hours ago

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- an hour ago

سینیٹ میں گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات پیش
- 3 hours ago

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد
- 3 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 3 hours ago

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- an hour ago

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago