Advertisement

یواے ای میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو فائزرویکسین لگانے کی منظوری

شارجہ : متحدہ عرب امارات میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کو کورونا کی فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 1st 2021, 8:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یواے ای میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو فائزرویکسین لگانے کی منظوری

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز ابھی بھی سامنے آرہے ہیں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کوہنگامی طور پر فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری سخت کلینیکل ٹرائلز کے نتیجے کی بنیاد اور امریکی ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد دی گئی ہے جس میں ویکسین کو بچوں کیلئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے نتیجے میں اس کے مثبت اور محفوظ نتائج سامنے آئے جس سے  پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں میں قوت مدافعت مضبوط ہوئی۔

وزار ت صحت نے اعلان کیا  ہے کہ دائمی امراض میں مبتلا ایسے افراد جنہوں نے فائزر، بائیو این ٹیک اور اسپوٹنگ ویکسین لی ہے انہیں ایک سپورٹ ڈوز بھی دی جائے گی جو 18 سے 49 سال تک کے افراد کو لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں  ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فائزر/ بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ایم آر این اے کووڈ ویکسین چھوٹے بچوں میں علامات والی بیماری سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ہے۔ تحقیق میں 5 سے 11 سال کے بچوں میں ویکسین محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لیے 90.7 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی۔

Advertisement
روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • 12 hours ago
ٹرمپ کی روسی صدر سے ٹیلیفون  پر طویل گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار

ٹرمپ کی روسی صدر سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار

  • 2 hours ago
وفاقی دارالحکومت  سمیت ملک کے مختلف  شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف  شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 13 minutes ago
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

  • 41 minutes ago
غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ

  • 12 hours ago
سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت

  • 12 hours ago
عمران خان کو جیل میں رکھنے میں پی ٹی آئی قیادت کامیاب ہو گئی: فیصل واوڈا

عمران خان کو جیل میں رکھنے میں پی ٹی آئی قیادت کامیاب ہو گئی: فیصل واوڈا

  • 12 hours ago
کراچی میں صبح سوہرے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، متعدد فیڈرز ٹرمپ

کراچی میں صبح سوہرے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، متعدد فیڈرز ٹرمپ

  • an hour ago
امریکی صدکازیلنسکی  کو یوکرین کے 20 فیصد چھوٹے  نئے  نقشے کا تحفہ

امریکی صدکازیلنسکی کو یوکرین کے 20 فیصد چھوٹے نئے نقشے کا تحفہ

  • 2 hours ago
جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں

جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں

  • 12 hours ago
 بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران  مختلف اضلاع میں بارش سے  دو افراد جاں بحق

 بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں بارش سے دو افراد جاں بحق

  • an hour ago
کلاوڈبرسٹ اوربارشیں،خیبرپختونخوا میں   25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان

کلاوڈبرسٹ اوربارشیں،خیبرپختونخوا میں 25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان

  • an hour ago
Advertisement