Advertisement

نور مقدم قتل کیس: دل دہلادینے والے مزید حقائق سامنے آگئے

نور مقدم قتل کیس میں قاتل کے گھرمیں لگے کیمروں کے ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ سامنے آگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 10th 2021, 1:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نور مقدم قتل کیس: دل دہلادینے والے مزید حقائق سامنے آگئے

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں دل دہلادینے والے خوفناک مناظرکا ذکر بھی موجود ہے۔

کیمرہ کے مطابق 18 جولائی کو رات10:18 پرنورمقدم فون سنتے ہوئے ملزم کے گھر میں داخل ہوئی ۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق 19 جولائی رات 2:39 پر ظاہرجعفر اور نورمقدم بیگ لےکرگیٹ سے نکلتے نظرآتے ہیں، دونوں مین گیٹ کے باہرٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوئےجبکہ رات2:41 پر نورمقدم انتہائی گھبراہٹ اور خوف میں ننگے  پاؤں گیٹ کی طرف بھاگ کر آئی۔

رات 2:52 پر ظاہرجعفر اور نورمقدم بیگ لےکراس گھرمیں داخل ہوتے ہیں اور چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے، اس دوران ظاہرجعفر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آکر نورمقدم کو دبوچ لیتا ہے۔

 نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہر ذاکر جعفر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے مگر  ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو کھینچ کرگھرمیں لے جاتا ہے۔

ٹرانسکرپٹ میں بتایا گیا کہ 20جولائی کوشام 7:12 منٹ پر نور مقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر گراﺅنڈ فلور کی گیلری کے ساتھ لگے جنگلے پر گرتی نظر آتی ہے، نور مقدم کے ہاتھ میں موبائل فون بھی تھا اور وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آئی۔

نور مقدم باہر جانا چاہتی تھی مگر چوکیدار افتخار اورمالی گیٹ بند کرتے نظرآ تے ہیں، اس دوران ظاہر جعفرگھرکے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کرگراؤنڈ فلور پر آیا، وہ دوڑ کر نور مقدم کو پکڑکرگیٹ پربنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے جبکہ ظاہرجعفر نور کا کیبن کھول کر موبائل فون چھینتا نظر آتا ہے پھر ظاہرجعفر نور مقدم کوکیبن سے نکال کر زبردستی گھسیٹ کرگھر میں لے جاتا ہے۔

20 جولائی 8:06 پر تھراپی ورکس کی ٹیم گھرکے گیٹ سے اندرآتی ہے اور یہ ٹیم رات 8:42 پرگھرمیں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظرآئی جبکہ رات 8:55 پرتھراپی ورکس کی ٹیم ایک زخمی کوگھرسے باہرگیٹ کی طرف لے جاتی نظرآئی۔

Advertisement
پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

  • 21 منٹ قبل
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے اہم فیصلہ 

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے اہم فیصلہ 

  • 3 گھنٹے قبل
معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص سے جڑے انکشافات پر مبنی کتاب  منظر عام پر آنے کو تیار

معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص سے جڑے انکشافات پر مبنی کتاب منظر عام پر آنے کو تیار

  • ایک گھنٹہ قبل
 خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے  میں شامل ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

 خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ فیکٹری زون میں خوفناک آتشزدگی، پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی 

لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ فیکٹری زون میں خوفناک آتشزدگی، پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی 

  • 2 گھنٹے قبل
ہراسانی کیس میں سی ای او کے الیکٹرک  پر عائد جرمانہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع

ہراسانی کیس میں سی ای او کے الیکٹرک پر عائد جرمانہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع

  • 2 گھنٹے قبل
پی سی بی  : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت

  • 40 منٹ قبل
جموں کشمیر : بھارتی فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی

جموں کشمیر : بھارتی فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی،نوٹیفکیشن جاری

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی،نوٹیفکیشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا

  • 18 منٹ قبل
 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

 آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن  نے تصدیق کر دی

  • ایک گھنٹہ قبل
مقبولیت کا مطلب بے گناہی نہیں ، شیطان بھی مقبول تھا ، طلال چوہدری

مقبولیت کا مطلب بے گناہی نہیں ، شیطان بھی مقبول تھا ، طلال چوہدری

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement