دوبئی : آسٹریلیا کے خلاف مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اوپنر، وکٹ کیپر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بلے بازشعیب ملک بیمار پڑ گئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا مینیجر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک فلُو کا شکار ہوگئے ہیں ۔ محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کا شکار ہونے کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہ کرسکے اور دونوں کھلاڑیوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر آرام کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے سخت پریکٹس کی ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جو کلیئر آئے ہیں۔
میچ سے قبل شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد اور حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سابق کپتان سرفراز احمد پریکٹس سیشن کے دوران بھرپور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے اگر شعیب ملک اور رضوان سیمی فائنل نہ کھیل سکے تو سرفراز احمد اور حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل