پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے لیکن بات جب آسٹریلیا کی ہو تو تھوڑا گبھرانا بنتا ہے ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 سے اب تک یہاں کسی ٹی ٹوئنٹی میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں گرین شرٹس کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں ۔
یوں تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی بہت سے منفرد ریکارڈ بنا چکے ہیں تاہم امارات کے میدان کی خاص بات یہ ہےکہ یہاں کھیلے جانیوالے کسی میچ میں انہیں شکست نہیں ہوئی ۔
پاکستان اور آسٹریلیا ،تاریخی ایونٹس
دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔
1987 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 1987 ورلڈکپ کے لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل میں پہلی بار ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہوئے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے ، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔
1999 کا ورلڈ کپ فائنل
پاکستان اور آسٹریلیا 1999 کے ورلڈکپ فائنل میں دوسری بار ناک آؤٹ مقابلے میں آمنے سامنے آئے اور اس بار بھی شکست پاکستان کے حصے میں آئی اور آسٹریلیا دوسری بار ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
2010 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل

پاکستان اور آسٹریلیا 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہلی بار ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہوئے۔ ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔ اکمل برادرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، عمراکمل نے 56 اور کامران اکمل نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار ہوئی اور 105 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے ،مائیکل ہسی نے پاکستانی شائقین کی ہنسی کو آنسوؤں میں تبدیل کرتے ہوئے سعید اجمل کو 23 رنز مارے اور فائنل میں پہنچ گیا۔ تاہم آسٹریلیا کو فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
2015 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل
2015 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا اورپاکستان ایک بار پھر ناک آؤٹ مقابلے میں آمنے سامنے آئے اورکامیابی آسٹریلیا کے حصے میں آئی ۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں بھارت اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر 5 ویں بار ورلڈ چیمپئن بنا۔
مجموعی طور پر دونوں آئی سی سی ایونٹس میں 17 مرتبہ مد مقابل آئے، 10 بار آسٹریلیا اور 7 بار پاکستان جیتا۔ ان میں سے 6 میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تھے، دونوں تین، تین بار فاتح رہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے ہیں جس میں پاکستان 13 اور آسٹریلیا 9 میں کامیاب ہوا ہے۔ ان میچز میں سے 8 متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہوئے ہیں اور ان 8 میں سے پاکستان 6 میچز جیتا ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان نے آسٹریلیا کو کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دی تھی جب 1990 میں یہاں پاکستانی ٹیم نے آسٹرل ایشیا کپ جیتا تھا۔
شائقین کرکٹ بے حد پر امید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینگروز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں اپنا اچھا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے آج بھی فائنل میں جگہ بنالے گی ۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل 14 نومبر کو اتوار کو کھیلا جائے گا۔

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 37 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- ایک گھنٹہ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 3 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل