پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے لیکن بات جب آسٹریلیا کی ہو تو تھوڑا گبھرانا بنتا ہے ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 سے اب تک یہاں کسی ٹی ٹوئنٹی میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں گرین شرٹس کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں ۔
یوں تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی بہت سے منفرد ریکارڈ بنا چکے ہیں تاہم امارات کے میدان کی خاص بات یہ ہےکہ یہاں کھیلے جانیوالے کسی میچ میں انہیں شکست نہیں ہوئی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا ،تاریخی ایونٹس
دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔
1987 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 1987 ورلڈکپ کے لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل میں پہلی بار ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہوئے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے ، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔
1999 کا ورلڈ کپ فائنل

پاکستان اور آسٹریلیا 1999 کے ورلڈکپ فائنل میں دوسری بار ناک آؤٹ مقابلے میں آمنے سامنے آئے اور اس بار بھی شکست پاکستان کے حصے میں آئی اور آسٹریلیا دوسری بار ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
2010 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل

پاکستان اور آسٹریلیا 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہلی بار ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل ہوئے۔ ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔ اکمل برادرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، عمراکمل نے 56 اور کامران اکمل نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار ہوئی اور 105 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے ،مائیکل ہسی نے پاکستانی شائقین کی ہنسی کو آنسوؤں میں تبدیل کرتے ہوئے سعید اجمل کو 23 رنز مارے اور فائنل میں پہنچ گیا۔ تاہم آسٹریلیا کو فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
2015 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل

2015 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا اورپاکستان ایک بار پھر ناک آؤٹ مقابلے میں آمنے سامنے آئے اورکامیابی آسٹریلیا کے حصے میں آئی ۔
پاکستان کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں بھارت اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر 5 ویں بار ورلڈ چیمپئن بنا۔

مجموعی طور پر دونوں آئی سی سی ایونٹس میں 17 مرتبہ مد مقابل آئے، 10 بار آسٹریلیا اور 7 بار پاکستان جیتا۔ ان میں سے 6 میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تھے، دونوں تین، تین بار فاتح رہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوئے ہیں جس میں پاکستان 13 اور آسٹریلیا 9 میں کامیاب ہوا ہے۔ ان میچز میں سے 8 متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ہوئے ہیں اور ان 8 میں سے پاکستان 6 میچز جیتا ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہی پاکستان نے آسٹریلیا کو کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دی تھی جب 1990 میں یہاں پاکستانی ٹیم نے آسٹرل ایشیا کپ جیتا تھا۔

شائقین کرکٹ بے حد پر امید ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینگروز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں اپنا اچھا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے آج بھی فائنل میں جگہ بنالے گی ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل 14 نومبر کو اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد کےتھانہ نون کی حدود سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
- 8 hours ago

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے مسقط کیلئے روانہ
- 3 hours ago

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،مشرق وسطیٰ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 7 hours ago

عباس عراقچی کی وفد کےہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات،مشرقِ وسطیٰ اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال
- 9 hours ago

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
- 3 hours ago

مسلسل کمی کے بعد سونا اچانک کئی ہزار روپے مہنگا، خریدار پریشان
- 9 hours ago

پنجاب حکومت ملیریا کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مریم نواز
- 9 hours ago

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد گڈز اورپبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا
- 9 hours ago

پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط
- 9 hours ago

پاکستان کا اثرورسوخ عالمی سطح پرتسلیم،مشرقِ وسطیٰ میں امن کا نیا محورکر ابھرا ہے،عالمی اخبار
- 8 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
- 6 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)





