دبئی: ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم کو شکست دی۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
پاکستانی اوپنرز نے آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور دونوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 10 ویں اوور میں گری جب کپتان بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بناکر زمپاکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 اور فخر زمان 55رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستانی جارح مزاج بلے باز محمد آصف پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو شعیب ملک صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 اور پیٹ کمنز اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر19 اوورز میں ہدف پوراکرلیا۔
آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ صفر رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 49 رنز بنائے اور مچل مارش 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 77 رنز پر گری،اسٹیون اسمتھ5 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے۔ گلین میکسویل 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،میتھو ویڈنے 17 گیندوں پر برق رفتار 41 رنز بنائے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 40 رنزبنائے۔
پاکستانی کی جانب سے شاداب خان نے بہترین بولنگ کو مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی
- 27 minutes ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 6 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 6 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 10 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago









