جی این این سوشل

پاکستان

وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر وہ نہیں نبھا رہے، چودھری پرویز الہیٰ

حکومت اور اتحادی جماعت کے درمیان اختلافات کی باتیں تو ہو ہی رہیں ہیں مگر اب مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، کہتے ہیں کہ وہ 3سال سے وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر یہ نہیں نبھا رہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر وہ نہیں نبھا رہے، چودھری پرویز الہیٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پرویزالہیٰ کی زیرصدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل شام طلب کیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامل علی آغا کہتے ہیں کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے۔

کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے نہیں آیا۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکمران کو سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے کامیابی کے ساتھ نکالا۔

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

محمد شہبازشریف نے اپنی گفتگو میں 2006 میں ممتاز اسلامی سکالز ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کرایا، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پہ بنا، اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں ، اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے ۔

محمد شہبازشریف نے اپنی گفتگو میں 2006 میں ممتاز اسلامی سکالز ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔  

وزیراعظم کا دوران گفتگو ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی  بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ افراد پر برا ہ راست حملوں میں ملوث تھے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے اضافہ

 سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا ۔


10گرام سونے کی قیمت 515 روپےکے اضافے سے2لاکھ 36 ہزار197روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 2653ڈالر پرپہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


  سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا  تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی تھی،10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll