Advertisement

نعمان نیاز اورسابق پاکستانی فاسٹ بالر شیعب اختر کے مابین صلح ہو گئی

لاہور : سرکاری چینل اینکر پرسن نعمان نیاز اورسابق پاکستانی فاسٹ بالر شیعب آختر کے مابین صلح ہو گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 13th 2021, 8:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نعمان نیاز اورسابق پاکستانی فاسٹ بالر شیعب اختر کے مابین صلح ہو گئی

تفصیلات کے مطابق اینکر پرس نعمان نیاز اورسابق پاکستانی فاسٹ بالر شیعب اختر کے مابین صلح ہو گئی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دونوں فریقین کو اپنے گھر بلا کر معاملات حل کروائے ۔

جی این این کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں۔ 

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں، مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے۔

تاہم دونوں کی صلح کے موقع پر وزیراطلاعات فوادچودھری،اور سینئراینکر سلیم صافی بھی موجود تھے۔

اس سے قبل بھی نعمان نیاز نے اپنا بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔

Advertisement
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی  طلب

اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ

  • 16 گھنٹے قبل
کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

  • 11 گھنٹے قبل
تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

  • 14 گھنٹے قبل
کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے

  • 14 گھنٹے قبل
بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ

  • 14 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق

  • 14 گھنٹے قبل
قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق

  • 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement