کھیل
بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔
امام الحق، بلال آصف اور کامران غلام کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جب کہ عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ اسکواڈ میں شامل نہیں۔
عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، محمد عباس اور محمد نواز بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ان کے علاوہ نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔
📢 Pakistan squad for Bangladesh Tests announced📢#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/cl4393qm54
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2021
تجارت
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت
ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔
پاکستان
پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
اکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ، ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے
پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سیاحتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈسی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات کو دیا گیا، ایوارڈ ملکی سیاحتی کے فروغ میں پی آئی اے کے کردار پر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ پی آئی اے واحد ملکی فضائی سروس ہے جو ملک کے طول و عرض کو اندرون و بیرون ملک سے منسلک کرتی ہے ،پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ، ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہمارے قومی کردار کا اعتراف ہے ، پی آئی اے بحیثیت قومی ائیرلائن کے اپنا کردار بخوبی نبھاتا رہے گا اور ملکی سیاحتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔
پاکستان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے تھے۔
پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔
-
جرم ایک دن پہلے
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج
-
دنیا 2 دن پہلے
مودی سرکار کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈیں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
-
جرم ایک دن پہلے
ضلع کرم : زمینی تنازعے پر تصادم فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل، 46 افراد ہلاک
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا قطری شہریوں کےلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا