شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 250سے تجاوز کر کر گیا ، آج ائیر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کی زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 12 ریکارڈ کیا گیا ۔


لاہور میں فضائی آلودگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 250سے تجاوز کر کر گیا ، آج ائیر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کی زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 12 ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا، پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اورسردرہے گا، سندھ ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
دوسری جانب تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی۔ ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے اور انہیں برسانے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے خانس پور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے اوریہ کام ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پورا سال بارش نہیں ہوتی ہے۔لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو اگر 10کروڑ روپے کی لاگت سے اسموگ جیسی آفت سے بچایا جاسکتا ہے تو یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔ مصنوعی بارش متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے خشک آب وہوا ممالک میں عام ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل







