جی این این سوشل

علاقائی

سانحہ مہران ٹاون کیس:  ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادایئگی کے معاملات طے پاگئے

کراچی : حادثے میں جاں بحق 7 افراد کے ورثا نے دیت کی رقم کے شیڈول پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سانحہ مہران ٹاون کیس:  ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادایئگی کے معاملات طے پاگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطا بق  سانحہ مہران ٹاون کیس میں ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادایئگی کے معاملات طے پاگئے ہیں،  حادثے میں جاں بحق 7 افراد کے ورثا نے دیت کی رقم کے شیڈول پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ جاں بحق 9 افراد کے اہل خانہ کی جانب سے صلح کا حلف نامہ پہلے ہی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ  عدالت کی جانب سے 42 لاکھ روپے فی کس دیت طے کی گئی تھی۔ ہر چھ ماہ بعد چار لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے، دو سال کے دوران دیت کی تمام رقم ادا کی جائے گی۔ دیت کی ادایئگی کے لئے کل ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر پر کاغذات پر دستخط کئے جائیں گے۔

دیت کی رقم مکان مالک اور فیکٹری مالک ادا کریں گے،  فیکٹری مالک حسن مہتا 60 فیصد جبکہ مکان مالک طارق فیصل 40 فیصد رقم ادا کرے گا،  ابتدائی طور پر دس دس لاکھ روپے کے چیک ورثا کو دیئے جائیں گے۔

عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے تمام دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، یقینی بنائیں گے کہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll