کیلیفورنیا: میسجنگ ایپ واٹس ایپ عام صارفین کے ساتھ ساتھ بزنس صارفین کے لیے بھی مختلف نئے فیچر کی فراہمی پر مسلسل کام کر رہا ہے، اب واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ صارفین واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنا سکتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے بزنس صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کرکے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق، اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ بزنس میں اس فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس:گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
- 36 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات کی ملاقات، معاشی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
- 4 گھنٹے قبل

سوات میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا
- 4 گھنٹے قبل

مون سون ، چوتھے اسپیل کے دوران کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
- 2 گھنٹے قبل
حالیہ بارشوں اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان، باضابطہ درخواست جمع کرا دی
- 14 منٹ قبل

دورہ انگلینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل سپنر ساجد خان انجری کا شکار، ٹیم سے باہر
- 2 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
- 22 منٹ قبل
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا د، بابو سر ٹاپ کر درجنوں سیاح پھنس گئے
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے
- 4 منٹ قبل

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
- 4 گھنٹے قبل